: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،یکم جولائی(ایجنسی) ایڈن برگ میں چل رہے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اجلاس میں ذرائع کے حوالے سے حاصل خبر کے مطابق 2024 کے اولمپک کھیلوں میں کرکٹ کو شامل کیا جا سکتا ہے. اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کرنا تبھی ممکن ہو سکے گا جب روم یا پیرس کو اس کا
انعقاد مل جائے گا. اولمپکس 2024 کی میزبانی کے لئے پیرس، لاس اینجلس اور بڈاپسٹ کے علاوہ روم بھی دوڑ میں شامل ہے. نئے قوانین کے مطابق اولمپکس میں پانچ اور کھیل کو جگہ دی جا سکتی ہے. اٹلی کرکٹ بورڈ کے صدر نے کہا ہے کہ وہ جن پانچ دیگر کھیلوں کو اس میں جگہ دیں گے ان میں سے ایک کرکٹ ہے. روم کے علاوہ فرانس کرکٹ کمیٹی کی بھی یہی کوشش ہے.